ابنا: افغان حکام نے بتايا ہے کہ کابل، ہرات اور مزارشريف سميت پورے افغانستان ميں جشن نوروز کے لئے سيکورٹي بڑھادي گئي ہے- قابل ذکر ہے کہ مزار شريف ميں نوروز کے موقع پر " جشن گل سرخ " خاص اہتمام کے ساتھ منايا جاتا ہے –افغان ذرائع نے بتايا ہے کہ مزار شريف ميں اس جشن کے موقع پر حفاظت کے لئے چھے ہزار سے زائد سيکورٹي اہلکاروں کا تعينات کيا گيا ہے –ياد رہے کہ افغانستان کے صوبہ بلخ کے صدر مقام مزار شريف ميں امير المومنين حضرت علي عليہ السلام سے منسوب ايک زيارتگاہ ہے جس نے اس شہر کو افغانستان ميں مرکزي حيثيت دے دي ہے –ہر سال نوروز کے موقع پر جشن گل سرخ ميں شرکت کے لئے افغانستان کے ديگر علاقوں سے ہزاروں افراد مزار شريف پہنچتے ہيں –نوروز کے دن جشن گل سرخ ميں تحويل کے وقت امير المومنين حضرت علي عليہ السلام سے منسوب علم مبارک برآمد ہوتا ہے –
.....
/169